Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپیل بنام ممبر قومی اسمبلی جناب شہزادہ افتخار الدین صاحب! 

شیئر کریں:

جناب والا!
گاؤں کھوژ کے لئے گزشتہ ساڑھے چار سالہ دورِ حکومت میں آپ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آپ کے والدِ محترم کے بعد اس کی گاؤں کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اگر کسی نے کوشش کی ہے تو وہ آپ ہیں ۔ آپ کا ہر دورہ،  ہر ایک کام اور ہر ایک احسان ہمیں یاد ہے اور ہم ہمیشہ آپ کے احسان مند رہیں گے ۔
آپ کے دورِ حکومت میں کئے گئے نمایاں کام جن کا مطالبہ گاؤں کھوژ کے عمائدین نے اور کرنے کا وعدہ آپ نے کیا تھا، اور اپنے وعدوں کی تکمیل بھی احسن طریقے سے کیا، کی تفصیل درجِ زیل ہیں ۔
1: کھوژ بالا سڑک کے لئے زمین کی خریداری اور مرمت جس میں کل لاگت 550000 آئی۔
2: لنک روڈ کھوژ پائین کی مرمت جس کی کل لاگت 500000 روپے کی خطیر رقم تھی۔
3: کھوژ بالا پل کی مرمت کے لئے 350000 روپے جاری ہوئے تھے۔
4: سیلاب سے گاؤں کی زمینات بچانے کی خاطر کھوژ بالا اور پائیں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی تھی۔
5: گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر پائپ بھی آپ نے فراہم کیے تھے۔
ان سب کے علاوہ بھی آپ نے انگنت کام کئے ہیں اور اپنا ہر وعدہ پورا کیا ہے۔ آپ کی ان کاوشوں کی وجہ سے گاؤں کا ہر فرد تہِ دل سے آپ کا منمون ہے۔
جناب والا!  آپ ہی کوششوں سے چترال کی تقدیر گولین گول بجلی کی فراہمی کی صورت میں بدلنے والی ہے۔ جس کی فراہمی گاؤں گارگین تک یقینی ہے جبکہ گاؤں کھوژ میں پول نصب کرکے کئی سال گزر چکے ہیں صرف ٹرانسمیشن لائن کے لئے تاریں بچھانے کی ضرورت ہے ۔
جیسا کہ ہم نے پہلے ہی زکر کیا کہ آپ نے آج تک اپنا ہر وعدہ بنا کسی دیر کے پورا کیا ہے۔ لہزا ہم امید کرتے ہیں کہ گاؤں میں گولین گول بجلی کی فراہمی کا اپنا وعدہ بھی آپ نہیں بھولیں گے اور فوری طور پر ٹرانسمیشن لائن بچھا کر گاؤں کو تاریکی سے نکالیں گے۔
لہزا گاؤں ہر فرد اسی امید کے ساتھ آپ سے اپیل کرتا ہے کہ آپ گاؤں کا سب سے بڑا بجلی کی کمی کا مسلہ حل کریں گے اور گولین گول بجلی میں گاؤں کو ضرور شامل کرینگے۔ شکریہ
رحمت ولی خان نمائندہ عوامِ کھوژ

شیئر کریں: