Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت پیڈ کے زریعے پیسکو سے بجلی خرید کر اپر چترال کو فراہم کریگی ۔۔فوزیہ  

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پیڈوکے ذریعے اپرچترال کوبجلی کی ترسیل یقینی بناکرچترالی قوم کو ایک بڑاتحفہ دیاہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پی ٹی آئی چترال کے  دیگر رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے پن بجلی کے سینکڑوں منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی وزیرانرجی اینڈپاورعاطف خان نے وہاں کے عوام کے مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے گولین گول پراجیکٹ سے پیداہونے والے بجلی کوواپڈاسے خریدکرچترالی عوام تک پہنچانے پرلوگوں کے دل جیت لئے ہیں .

fouzia mpa chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
3852