Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑدہ مسجد موڑدہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)اہالیان موڑدہ چترال کی طرف سے مقامی جامع مسجدمیں جمعرات کی شب ایک عظیم الشا ن ختم نبوت ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے ختم نبوت اور سیرت نبی ؐکے مختلف پہلو وں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺکو اللہ تعالی نے دونوں جہانوں کے لئے سردار بنا کر بھیجا آ پ اللہ تعالی کے آخری نبی ہے اور جو اختیارات مقام و مرتبت اللہ تعالی نے آپ کو عطا کی ہے وہ مقام حضر ت آدم ؑ سے لیکر آخری انسانیت تک کسی کو حاصل نہیں اور جو کوئی آپ ﷺکے کمالات میں سے کسی کا مال کو آپﷺ کے علاوہ کسی اور میں تلاش کریں اُس کا یہ عمل شریعت کی روسے مردود اور ختم نبوت سے متضاد ہے علماء اکرام نے مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے کہا کہ موجودہ دورمیں جہاں آئے روز نئے نئے فتنے جنم لے رہے ہیں ایسے حالات میں ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے مذہب عقائد اور نظریات سے وابستہ گی کو مظبوط تر بنائے تاکہ کو ئی بھی سازش یاسازشی ہمارے عزم و استقلال کو متزلز نہ بنا سکے ۔
کانفرنس نے شیخ القرآن مولانا ولی محمد ضیف نوجوان عالم دین مولانا سلیم اللہ خان اور ضلعی سیرت کونسل چترال کے چیر مین حافظ نواز مدنی و دیگر نے خطا ب کیا کانفرنس میں چترال کے معروف نعت خواں عبدالغنی عرف دول ماما قاری ثناء اللہ اور صبغت اللہ نے اپنے محسور کن آواز میں کلام پیش کرکے ماحول کو پر نور بنایا کانفرنس رات گئے تک جاری رہا ۔

serat council chitral


شیئر کریں: