Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کی سیکریٹری TDAPسے کراچی میں ملاقات،

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے گزشتہ دن ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (TDAP) کے سیکریٹری انعام اللہ خان سے ہیڈ آفس کراچی میں ملاقات کی ہے ۔ اور انھیں چترال میں مختلف بزنس کی ترقی اور مواقع کے حوالے سے اگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سرتاج احمد نے بتایا کہ انھوں نے سیکریٹری TDAPسے آرندوڈرائی پورٹ اور شاہ سلیم سے کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے ، چترال میں معدنیات اور ٹورزم کی پوٹنشل کے بارے میں بھی انھیں بریفنگ دی ہے ۔ اور سی پیک کے حوالے سے چترال چیمبر آف کامرس کے ممبران کو ملک کے دیگرچیمبروں اور بیرون ممالک کی ایکسپوژر ٹور کرنے کے ساتھ چترال کے کاروباری حلقوں کو کاروباری ٹریننگ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
سیکریٹری (TDAP)نے سرتاج احمد کو یقین دہانی کی ہے کہ وہ ان کے تمام مطالبات پر سنجیدگی سے کام کریگا اور چترال چیمبر آف کامرس کے ساتھ مکمل تعاون اور مدد کریں گے۔ تاکہ چترال کے کاروباری حلقے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے ممبر صدر قذافی اور رحمت ولی بھی موجو دتھے۔


شیئر کریں: