Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کیلئے پیڈوحکام ایک ہفتے کے اندر پیسکو کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔۔۔سردار حسین

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج سے ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پاور اینڈ انرجی کے ممبر سید سردار حسین نے کہا ہے کہ انھوں نے پیڈوکے اعلیٰ حکام سے سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کے سلسلے میں چترال میں ایک میٹنگ کی ۔جو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واٹر اینڈ پاور کے کوغذی میں منعقد ہ اجلاس کے بعد ایم پی اے سے ملاقات کی ہے۔۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نے بتایا کہ انھوں نے پیڈو کے ذمہ داروں کی موجودگی میں پشاور میں موجود پاور اینڈ انرجی و پیڈ و کے دیگر حکام سے ٹیلی فونک گفتگو کیا ۔جس پر پیڈو کے اعلیٰ حکام نے انھیں ایک ہفتے کے اندر پیسکو کے ساتھ سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کیلئے معاہدہ طے کرنے کی یقین دہانی کی۔ ایم پی اے نے بتایا کہ سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کی ذمہ دار ی پیڈو کی ہے ۔ لہذا پیڈو پیسکو سے بجلی خرید کر ریشن بجلی گھر کے تقریبا 21ہزار صارفین کو بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے ۔جبکہ انھوں نے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں بھی ایک قرار دا د جمع کیا تھا جس کو ہاوس نے متفقہ طور پر پاس کیاہے۔ ایم پی اے نے بتایا کہ پیڈو کے اعلیٰ حکام نے انھیں یقین دہانی کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر پیسکو کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدہ طے کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3797