Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرنسپل گورنمنٹ کالج چترال پروفیسر مسعود احمد خان کے اعزاز میں چترال کالج آف ایجوکیشن میں الوداعی تقریب 

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )پروفیسر مسعود احمد خان پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے تعلیمی خدمات کا اعتراف اور ان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے چترال کالج آف ایجوکیشن (ڈیسنٹ کالج)  سنگور چترال میں ایک الوداعی تقریف کا اہتمام کیا گیا۔ ۔ پروفیسر مسعود احمد خان 1984ء کو محکمہ اعلیٰ تعلیم میں لیکچرر مقرر ہوا ۔ اب فروری 2018 کو بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال اپنے فرائضِ منصبی سے سبکدوش ہورہے ہیں.

تقریب میں ضلع چترال کے درس و تدریس سے وابستہ عمائدین اور مہمان مدعو تھے ۔

پروگرام کا  آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد چترال کالج آف ایجوکیشن کے طالبات اللہ تعالیٰ اور ھادی برحق ﷺ کے حضور حمدو نعت پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کی ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان پرنسپل چترال کالج آف ایجوکیشن سردار احمد خان نے تمام معزز مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل نے پروفیسر مسعود احمد خان جو کہ چترال کالج آف ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنر کے چئیرمین ہیں کے علمی و تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ” پروفیسر مسعود ایک خوددار اور بااصول شخصیت ہیں انہوں نے اپنی پوری زندگی اور خصوصاً اپنی پیشاوارنہ زندگی  میں کبھی بھی اپنے اصولوں سے انحراف نہیں کیا۔ اور ہمیں فخر ہے کہ پروفیسر کالج ہذا کے بورڈ آ ف گورنر کے چیئرمین ہیں۔ ان کی پیشاوارانہ رہنمائی سے کالج چترال کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ بن کر ابھر رہا ہے۔

سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر معراج الدین نے پروفیسر مسعود کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ” یوں تو پروفیسر کی علمی و تعلیمی خدمات کا احاطہ الفاظ سے کبھی نہیں ہوسکتا۔ میں یہاں پروفیسر کے دو ایسے کام شرکاء کے سامنے واضح کرونگا جو کے قابل تحسین و قابل ستائش ہیں۔ پروفیسر نے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں اساتذہ اور طلباء کے حاضری کی جس ناگفتہ بہ حالت کو درست کردیا جو کسی وقت میں ناممکن سا لگ رہا تھا۔ دوسرا پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں داخلے کے وقت اقرباپروری اور ہیر پھیر کو ختم کردی اور میرٹ اور شفافیت کو بحال کردیا ۔ ان کے یہ دو کام ہی چترال میں تعلیمی ترقی کے لئے غنیمت ہیں۔

پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر مسعود احمد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چترال کے تعلیمی حالات پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا “کہ الحمد اللہ آج چترال تعلیم میں پاکستان کے تمام ترقی یافتہ اضلاع کے ساتھ مقابل ہے ، اورمیں چترال کے تمام اساتذہ کرام کا انتہائی مشکور ہوں کہ وہ جس لگن اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ مستقبل قریب میں ضلع چترال تعلیم میں صف اول میں اپنا مقام بنائے گا۔ چترال کے طلباء و طالبات کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ طالب علم کو محنت اور مطالعے کے سوا کچھ نہیں کرنا چاہیے۔ زندگی میں مشکلات نہ ہو تو انسان لاغر اور کمزور بن جاتی ہے۔ مشکلات سے دوچار ہونا ہی زندگی ہے۔اور ان مشکلات کو حل کرنا کامیابی ہے۔

تقریب کے صدر مجلس بریگیڈیر رئٹائرڈ خوش محمد خان (GM AKES) نے پروفیسر مسعود کی شخصیت اور ان کی تعلیمی خدمات پر اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا۔ پروفیسر کی والہانہ تعلیمی قیادت چترال کے لئے نعمت ِ خداداد سے کم نہیں ۔ پروفیسر کے کلاس فیلو ہونے کی وجہ سے ان کی شخصیت کا یہ علم ہوا ہے کہ محترم دنیامیں کسی چیز کو عظیم نہیں سمجھتے صرف محنت کے سوا۔

تقریف کے آخر میں پروفیسر صاحب الدین پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف مینجمنٹ سائنس چترال نے چترال کالج آف ایجوکیشن سنگور کی طرف سے پروفیسر مسعود کی گران قدر تعلیمی خدمات کے اعزاز میں ان کو شیلڈ پیش کی ۔

chitral college of education farewell party for prof masood 7

chitral college of education farewell party for prof masood 9

chitral college of education farewell party for prof masood 3 chitral college of education farewell party for prof masood 4 chitral college of education farewell party for prof masood 5 chitral college of education farewell party for prof masood 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3787