Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

21جوڈیشل افسران تبدیل ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال صوفیہ وقار خٹک کا تبادلہ ابیٹ آباد کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور مذکورہ عدالت عالیہ کے معزز ججوں نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 21جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبحان شیر کو مردان سے تبدیل کرکے پشاور ہائی کورٹ پشاور میں بحیثیت افسر بکار خاص ان کی تعیناتی کی گئی ہے جنہیں بعد میں بحیثیت جج احتساب کورٹ تعینات کیا جائے گا اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ ظفر اقبال خان کو تبدیل کر کے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج؍جج آن سپیشل ڈیوٹی مردان اظہر خان کو بحیثیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور؍ ڈین آف فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور خواجہ وجیع الدین کو تبدیل کر کے بطور افسر بکار خاص پشاور ہائی کورٹ پشاور تعینات کیا گیا ہے ( جنہیں بعد میں بحیثیت جج بنکنگ کورٹ تعینات کیا جائے گا) ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ؍ لیگل ڈرافٹسمین پشاور ڈاکٹر خورشید اقبال کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج؍ او ایس ڈی پشاور محمد آصف خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ھنگو ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ مزمل شاہ خٹک کو او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ ( جنہیں بعد میں شریعہ کورس پر بھجوا دیا جائے گا)،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمد زیب خان کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال مسماۃ صوفیہ وقار خٹک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات محمد روؤف خان کو بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک اورنگزیب خٹک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ؍ جج آن سپیشل ٹاسک کاٹلنگ مردان جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ؍ جج آن سپیشل ٹاسک کاٹلنگ مردان اورنگزیب کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ؍ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلیکیشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور سہیل شیراز نورثانی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بٹگرام ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ مسماۃ منیرہ عباسی کو او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ پشاور ( جنہیں بعد میں بطور جج احتساب کورٹ تعینات کیا جائے گا ) ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ؍ ڈائریکٹر NJPIC پشاور سید انیس بادشاہ بخاری کو بحیثیت ڈین آف فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج درگئی مس سنبل نصیر کوقائمقام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد ریاض احمد کو بنوں ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان ارشاد احمد خان کو تبدیل کر کے ایبٹ آباد ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں کو پشاور،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شاکر اللہ خان کو ڈی آئی خان اور سول جج؍جے ایم دیر پائین محمد اسماعیل کو تبدیل کر کے ڈیٹیلمنٹ بنیادوں پر خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کے سرچ سیل میں تین ماہ کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: