Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

افسران کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹرمیں خصوصی لیکچر کا اہتمام

شیئر کریں:

اسلام آبا د ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ملازمین کی صلاحیتوں کی تعمیر کسی بھی شعبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صلاحیتوں کی تعمیر کی اہمیت کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تمام کیڈرز کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی لیکچرز کا با قاعدہ ہتمام کررہی ہے۔اس سلسلے میں موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر میں افسران و ملازمین کے لئےTime Management & Stress Managementپر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکشین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد حسین نے ملازمین کوTime Management & Stress Management کے موضوع پر تفصیل سے لیکچر دیا۔ موٹروے پولیس کے افسران اور سول ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے لیکچر سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ڈی آئی جی آپریشنز غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد ، ، اے آئی جی اصغر علی یوسفزئی ، اے آئی جی فضل حامد کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ لیکچر دینے پرانسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد حسین کا شکریہ ادا کیا اور ان کو موٹروے پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور ملازمین میں سرٹیفکیٹ میں بھی تقسیم کئے گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3731