Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپیل بنامِ ڈپٹی کمشنر چترال ………..رحمت ولی خان

شیئر کریں:

قابلِ صد احترام جناب ارشاد سودھر صاحب۔ گاؤں کھوژ کا شمار رقبے اور آبادی کے لحاظ سے اپر چترال کے اہم ترین مقامات میں ہوتا ہے۔ یہاں کی شرحِ خواندگی تقریبا 90 فی صد ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اعتبار سے بھی اس گاؤں کا اپنا ایک مقام ہے۔ مگر بد قسمتی سے آج تک اس گاؤں کی پسماندگی اور سہولیات سے محرومی دور نہ ہوسکی۔ یہ گاؤں آج بھی،  سرکاری ہائی سکول، ڈسپنسری اور خاص کر کے بجلی سے محروم ہے۔
سال 2015 میں حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے 50 کلو واٹ بجلی کی منظوری کے بعد امید کی روشنی نظر آئی تھی. صوبائی حکومت کے مطابق 25 ستمبر تک منصوبے کو مکمل ہونا تھا اور افتتاح کے لئے بھی یہی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم 2 سال گزرنے کے باوجود بھی یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔
ماہرین کے مطابق بجلی گھر پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ گاؤں کے بیشتر جہگوں میں پول بھی نصب کئے گئے ہیں اور تاریں بھی لگادی گئی ہیں تاہم گاؤں کا کچھ حصہ ابھی بھی ان سے محروم ہے۔ البتہ جو پول نصب ہیں وہ بھی لمبائی کے حساب سے نہایت ہی چھوٹے ہیں اور بجلی آنے کی صورت میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔
جناب والا!
آپ کی عوام دوستی اور فرض شناسی کو پرکھنے کے بعد عوامِ کھوژ آپ سے درخواست کرتی ہے کہ براہِ کرم فوری طور پر منصوبے میں بلاوجہ تاخیر اور نامناسب پول نصب کرنے کا نوٹس لیں اور عوامی محرومی کا تدارک کراکے شکریے کا موقع دیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس مسلے کے حل کو یقینی بنائیں گے ۔
شکریہ کے ساتھ
رحمت ولی خان، نمائندہ عوامِ کھوژ

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged ,
3693