Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علاقہ موڑکھو کی پسماندہ گی اور مختلف مسائل کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر موڑکھو کا دورہ کریں … حمید جلال پیپلز پارٹی

شیئر کریں:

موڑکھو(نمایندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما حمید جلال نے اپنی ایک اخباری بیان میں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او چترال سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تحصیل موڑکھو ضلع چترال میں سب سے پسماندہ اور مختلف مسائل کا شکارسب تحصیل ہے اور 2015 کے سماوی افت سے سب سے زیادہ یہ علاقہ متاثر ہوا ہے اور یہاں کے عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں بجلی، سڑکیں، پانی، صحت کا شعبہ سب متاثر ہیں اس حوالے سے بونی میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او صاحب کو علاقہ موڑکھو کی عوام کی طرف سے ہیڈ کواٹر وریجون میں کھلی کچہری کی انعقاد کے لیے مطالبہ بھی کیا گیاتھا کہ عوام کا بعض ایسے ہی مسائل ہیں جو موقع پر احکامات جاری کرنے سے حل ہو سکتے ہیں اور بغض ایسے مسائل ہیں جنہیں انجناب اپنی کوشیشوں سے حکام بالا سے رابط کر کے حل کرواسکتے ہیں اس لیے موڑکھو عوام کی نمایندہ گی کر تے ہوئے گزارش کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر صاحب اور ڈی پی او صاحب اس علاقے کی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پسما ندہ علاقے کا ضرور دورہ کریں جس سے یہاں کے عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور علاقے کوفائدہ پہنچ سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3655