Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسٹوڈنٹس ایمپاورمنٹ فورم  کے زیر انتظام  پی آئی اے حادثے کی شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)   نوجوانوں کی ایک تنظیم “اسٹوڈنٹس ایمپاورمنٹ فورم “کی جانب سے  گزشتہ دن دسمبر ۲۰۱۶ میں  ہونےوالے پی آئی اے حادثے کی شہداء کی یاد میں ایک  تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا. جس میں شہداء کے لواحقین  نے شرکت کی ۔ تقریب میں شہداء کی روحوں کی ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس تقریب میں سوگواروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس غمناک دن کی مناسبت سے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کرنے پر  ایس آئی ایف تنظیم کے نوجوانوں کےکردار کو سراہا۔

pia refrence

تقریب سے ڈاکٹر ریاض حسین ,ڈاکٹر سعدالملک,فدا الرحمن اور دیگر نے  پرتاثیر انداز میں خطاب کرکے شہداء کی یادوں کو تازه کیے۔ان کا کہنا تها   کہ اس سانحے کے نقوش ہمارے ذہنوں سے نہیں مٹ سکتے اور نہ ہی ہم شہداء کو بھلا سکتے ہیں ۔جہاز میں سوار لوگ نہ صرف چترال بلکہ پورے ملک کے یکتائےہنر اشخاص تھے جن کی کمی  ہمیشہ محسوس کی جائےگی ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وه محنت اور اولوالعزمی سے شہداء کے مشن کو آگے بڑهائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی تقریب میں عدم موجودگی پر اظہار افسوس  کیا۔ پروگرام میں مذکوره تنظیم کے سانحے سے متعلق تیار کیے گئے ڈاکومنٹری کو بھی دیکھا گیا اور انہیں بیت سراہا ۔

pia refrence2


شیئر کریں: