Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولن گول بجلی سے آپر چترال کو بجلی نہ دی گئی تواحتجاجی تحریک چلائیں گے.. عمائیدین موڑکھو و مستوج

Posted on
شیئر کریں:

مستوج( جمشید احمد نمایندہ چترال ٹائمز)گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کے سلسلے میں اپر چترال کے دو مختلف مقامات پر جلسہ منعقد کیا گیا۔

اس سلسلہ کا پہلاہنگامی اجلاس موڑکھو عمائیدین کاوریجون کے مقام پر منعقد ہوا جس کی صدارت سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ نے کی ۔اجلاس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد شر کت کی۔ اجلاس مولانا کریم اللہ کی تلاوت کلام پاک سے شروغ ہوا۔ مقرریں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 2015 کے تباہ کن سیلاب سے چترال کا پورا علاقہ متاثر ہوا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ بر باد ہوئے سب ڈویثرن مستوج کے 20 ہزارسے زائد صارفین کو بجلی فراہم کر نے والی ریشن بجلی گھر مکمل طور پر تباہ ہوابجلی صارفین اورعوام تین سال تک بجلی جیسے نعمت سے محروم رہے ۔ مقرریں نے کہا کہ گولن گول بجلی سے چترال کو بجلی دینے کی خوشخبری سے اپر چترال کے تاریکی میں ڈوبے ہوئے عوام میں روشنی کی امید پیدا ہورہی ہے اور بجلی گھر کا افتتاح وزیر ا عظم پاکستان عنقریب خود کر رہا ہے لیکن مختلف زرائع سے معلوم ہو تا ہے کہ اپر چترال کو بدستور بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر بجلی سے متاثرہ علاقہ اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھکر بجلی کی افتتاح کر نے کی کوشیش کی گئی تو اس علاقے کے عوام یہ اقدام کبھی اور کسی بھی صورت قبول نہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے اپنی بنیادی حق کے لیے ضرور تحریک چلائیں گے اور خواتین بچوں سمیت سڑکوں پر نکل ائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔مقرریں میں انسپکٹر محمد سلام، حمید جلال، نا ظم مولاناجاوید حسیں ،سابق چیرمن حاجی حسین شاہ، سابق ناظم میرزہ عالم، ظفر حسین شاہ، صوبیدار میجرمحمد ایوب،مبارک حسین، شہزادہ منظور الملک ، منیجرظہیرالدیں، سابق انسپکٹر رحمت الاغظم، سابق ڈی ایس پی محمد ولی شاہ، پرنسپل سمیع اللہ، مولانا خیر اللہ،محمد علی شاہ ، افسر جان، امین اللہ دیگر نے خطاب کیا مقرریں میں شہزادہ منظور الملک نے اپر چترال کو بجلی دینے کے سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کے موقف اور کوشیشوں سے حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے کہا ہے کہ گولن گول بجلی سے اپر چترال کو بھی بجلی دی جارہی ہے جس کے لیے کوشش جاری ہے۔ اس کے علاوہ موقع پر چار وسی ناظم ،نائب ناظم اور کونسلرزپر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو مسائل حکام بالا تک پہنچا کر مسائل کا حل نکالیں گے اور علاقے کی دوسرے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کو علاقے کا دورہ کر نے اور کھلی کچہری کا بھی مطالبہ کیا اخر میں صدرے محفل سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ کی صدارتی خطاب اور اخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اسی سلسلے کا ایک اور جلسہ بمقام چوئنچ مستوج منعقد ہوا۔ جس میں ملحقہ علاقوں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جلسہ کی صدارت تحریک حقوق مستوج کے صدر سید مولوی الدین شاہ الہاشمی نے کی ۔ جلسہ کا ایجنڈا گولین بجلی گھر سے علاقے کو بجلی دینا کا مطالبہ تھا۔ مقرریں نے مطالبہ دھریا کہ 2015کے سیلاب میں ریشن بجلی گھر کی تباہی کے بعد علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ۔ جس کی بحالی کیلئے بار بار مطالبہ کے باوجود کسی نے اسکی طرف توجہ نہیں دی ۔ اور نوبت جلسہ جلوسوں پر پہنچ گیا ہے ۔ انھوں نے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گولین گول ہائیڈور پاور پراجیکٹ سے سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ اور جلد از جلد محکمانہ معاہدہ طے کرکے اپر چترال کو بھی بجلی دینے کا فوری بندوبست کیا جائے۔ بصورت دیگر علاقے کے عوام بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ جو آئندہ کے لائحہ عمل طے کریگی ۔

mulkhow warijun jalsa for golen bijli 6

mulkhow warijun jalsa for golen bijli 7

mulkhow warijun jalsa for golen bijli 1

mulkhow warijun jalsa for golen bijli 2

mulkhow warijun jalsa for golen bijli 5

chuinj mastuj jalsa for electricity 6 chuinj mastuj jalsa for electricity 5 chuinj mastuj jalsa for electricity 4 chuinj mastuj jalsa for electricity 3 chuinj mastuj jalsa for electricity 2 mulkhow warijun jalsa for golen bijli 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3636