Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی لوئیر چترال کا الگ ضلعی کابینہ تشکیل دیا جائے۔پی ٹی ائی دروش

Posted on
شیئر کریں:

 دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف دروش کا ایک اہم اجلاس سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف دروش کے چیدہ چیدہ کارکنان نے بھر پور شامل ہوئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی صدارت ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شہزادہ فیصل صلاح الدین نے کی۔تلاوت کلام پاک کے بعدرہنما پاکستان تحریک انصاف دروش سمیع اللہ نے ایجنڈا پڑھ کر حاضریں کو سنایا۔حاضریں اجلاس سے ضلعی نائب صدر حاجی گل نواز، انجینئر بحرام سید ، اظہار دستگیر ، شاہ نواز، ارشاد مکررؔ ،رحمت خان،سابق یو سی ناظم دروش ون نصیر الدین، وی سی ناظم فاروق علیشاہ،قاسم اللہ قریشی ،عبد الصبور، زوالفقار احمد، شریف محمد،محمد خان ،پیر عبد اللہ، عدنان دانی ،سجاد احمد وغیرہ نے باری باری ایجنڈے پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کا الگ ضلعی کابینہ قیام میں لایا جائے اور لوئیر چترال تحصیل اور دروش تحصیل کیلئے بھی الگ الگ کابینہ تشکیل دی جائے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چترال کی ایک صوبائی نشست کو ختم کرنے پر شدید مذمت کی گئی اور پر زور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس نشست کو دوبارہ اپنی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔بصورت دیگر جلسہ جلوسوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3597