Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی اسمبلی کی نشست کو کم کرنے کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔۔امیر جماعت اسلامی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کسی دوسرے ضلعے کو منتقل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک چلائے گی جس میں ضلعے کی دوسری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر انتخابات کی مکمل بائیکاٹ بھی شامل ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال کی جعرافیائی حیثیت، پسماندگی اورعلاقے کی وسعت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں نہ صرف صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو بحال رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اس سیٹ میں اضافہ بھی ناگزیر ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اس اعلان نے چترال کے طول وعرض میں عوام میں صف مایوسی بچھادی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ظالمانہ فیصلے سے چترال مزید پسماندگی کی طرف جائے گی اور چترال کے غیور عوام اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔


شیئر کریں: