Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سب ڈویژن مستوج کو بجلی دی جائے۔ناظمین و کونسلرز

Posted on
شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے پانچ ویلج کونسلوں ، کھوژ ، پرکوسپ، مستوج ، سنوغر اور پرواک کے ناظمین و کونسلرز کا ایک ہنگامی اجلاس ویلج کونسل مستوج میں جمعہ کے دن ناظم مستوج گل محمد شامی کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس کا واحد ایجنڈا گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کا مطالبہ تھا ۔ ناظمین نے متفقہ قرار داد کے ذریعے ممبران صوبائی و قومی اور ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کیلئے اگر ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے گئے تو علاقے کے خواتین کو بھی لیکر بھر پور احتجاج کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کو گولین گول پراجیکٹ سے فوری طور پر بجلی دینے کا بندوبست کیا جائے۔

mastuj vc nazimin ijlas

……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………….

ریشن بجلی گھر کی تباہی کے بعد علاقہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے ۔فوری بجلی دی جائیے۔ ۔سماجی کارکن عیسی علی خان
پرواک ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پرواک کے سماجی کارکن عیسی علی خان نے ممبران اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال کیلئے بجلی کا فوری بندوبست کیا جائے۔ایک اخباری بیان میں انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ ریشن بجلی گھر کی تباہی کے بعد حکومت نے اسکی دوبارہ بحالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔جبکہ علاقے کے لوگوں کو ٹرخانے کیلئے چند گھروں میں سولر سسٹم مہیا کرکے خود کو بری الزمہ قرار دینا علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے ۔انھوں نے کہاکہ حکومت اور قومی نمائندگان ہماری برداشت کا مذید امتحان نہ لے ۔ گولین بجلی گھر کی افتتاح کے ساتھ اپر چترال کو بھی بجلی دیا جائے۔

issa ali khan perwak


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3505