Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عثما ن زمان ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ خیبر پختونخوا تعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )پراسیکیوشن سروس کے آفیسر عثمان زمان(بی ایس۔18) نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ خیبر پختونخوا پشاور کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی اور پلاننگ آفیسر کی اسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر بیالوجی(بی ایس۔18)کی تین پوسٹوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ آفیسر(بی ایس۔17) کی تین پوسٹوں پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو 20دسمبر2017کو بھجوا دی ہیں۔اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3501