Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وی سی موری اوراروغوچ کی ضمنی انتخابات مکمل،موری سے اسرارالدین اورغوچ سے حاجی غلام بنی کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ویلچ کونسل موری اورویلچ کونسل اورغوچ میں جنرل کونسلروں کی خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات جمعرات کے روزانتہائی پراَمن ماحول میں منعقدہوئے اسسٹنٹ کمشنر چترال اوررٹیرننگ آفیسرعبدالاکرم نے میڈیاکوبتایاکہ وی سی موری میں اسرارالدین نے 466ووٹ حاصل کرکے جنرل کونسلرمنتخب ہوئے جہان ووٹروں کی کل تعداد1776تھی جبکہ 50فیصدٹرن آوٹ رہا۔اسی طرح ویلچ کونسل اروغوچ میں حاجی غلام نبی نے 257ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرارپائے جہان رجسٹرڈووٹروں کی تعداد1198ہے جن میں سے صرف 22فیصدنے حق رائے دہی استعمال کئے۔ رٹیرننگ آفیسرعبدالاکرم نے تمام ووٹرزکوہدایت کی تھی کہ وہ بلاخوف و خطر اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اورضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

by election chitral2 by election chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3457