Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی چترال میں این ٹی ایس کے امیدواروں کیلئے خصوصی کلاسوں کا اہتمام

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی چترال نے طلباء وطالبات اور محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی ٹیچر ز کی سیلیکشن کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام ٹیسٹوں میں شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی کلاسوں کا اہتمام کیا ہے اور دور دراز سے آنے والوں کے لئے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان کے مطابق محکمہ تعلیم میں ایس ایس ٹی، سی ٹی، پی ایس ٹی، ڈی ایم، اے ٹی، قاریہ /قاری کی اسامیوں کے لئے این ٹی ایس کے ٹیسٹ میں شامل ہونے والوں کے لئے انگریزی، ریاضی، فزکس، بیالوجی، کیمسٹری، عربی، اردو، جنرل نالج اور ایجوکیشن کے مضامین میں کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت نہم سے لے کر بی اے ، بی ایس سی تک اسپیشل ٹیوشن کلاسز بھی شروع کئے جارہے ہیں۔ کلاسز یکم جنوری 2018ء سے گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول (گورنمنٹ ہائی سکول) چترال میں ہوں گے ۔ تمام خواہشمند حضرات کو 31۔دسمبر تک رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3410