Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی اسمبلی کے سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس، شادی بیاہ میں ون ڈش پالیسی کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈ رجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے صدارت میں صوبائی اسمبلی کے سلیکٹ کمیٹی برائے شادی بیاہ ، جہیز اور عروسی تقریبات میں بے جا نمود و نمائش کے خاتمے کے لیے ایک اجلاس اسمبلی ہال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر امتیاز شاہد قریشی ، ممبران اسمبلی یاسین خلیل ، حمایت اللہ مایار ، عارف محمد زئی ، محترمہ معراج ہمایون ، ثوبیہ خان ،نسیم حیات ، راشدہ رفعت ، عظمیٰ بی بی ، محکمہ قانون ، صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شادی بیاہ کے تقریبا ت ، جہیز ، شادی تحفے تحائف ، ون ڈش اور دیگر امور پر تفصیلی غوروحوض ہوااور اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شادیوں میں ون ڈش پالیسی اپنائی جائے گی ۔رات گیارہ بجے تک شادی کی تقریبا ت ختم کی جائے گی اور اونچی آواز میں رہائشی علاقوں میں میوزک اور لاؤڈسپیکر پر پانبدی ہوگی ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا تین ماہ قید یا دونوں سزا دی جائے گی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ معاشی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اور شادی بیاہ میں نمود ونمائش کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ، خواتین کے وراثت میں حصہ پر عمل درآمد ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی کے ذریعے سنت رسول شادیوں کو آسان بناکر والدین کے بوجھ کو کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کیلئے مزید قانون سازی کی جائیگی ،اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بے جا نمود و نمائش ،معاشی و معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے قانون سازی ضروری ہے اور آئندہ سیشن میں موجودہ کمیٹی کے پاس کردہ تجاویز کو بل کی شکل میں اسمبلی میں پیش کرکے پاس کریں گے ۔


شیئر کریں: