Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا کا واحد برن اینڈٹراما سنٹر 30 جون 2018تک مکمل کرلیا جائیگا

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کا واحد برن اینڈٹراما سنٹر 30 جون 2018تک مکمل کرلیا جائیگا،جو کہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سنٹر ہوگا۔برن اینڈ ٹراما سنٹر کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے متصل 20کنال اراضی پر تعمیر ہونے والے برن اینڈ ٹراما سنٹر پر 50فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام جاری ہے جسے 30 جون 2018تک مکمل کرکے مریضوں کے لئے باقاعدہ طور پر کھول دیا جائیگا۔زیر تعمیر سنٹر میں نہ صرف جھلسنے والوں کا علاج ہو گا بلکہ ٹراما کے شکار افراد بھی اس سنٹر سے مستفید ہونگے۔پاکستان کے کسی دوسرے صوبے میں ابھی تک ٹراما سے متاثرہ افراد کے لیے کوئی سنٹر نہیں بنایا گیا۔
1767ملین روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والا یہ سنٹر 120بیڈپر مشتمل ہے جسمیں 60بیڈ آگ سے جھلسنے والے مریضوں اور 60بیڈ مختلف وجوہات کیوجہ سے ٹراما کے شکارمریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔جدید آلات سے لیس اس سنٹر میں مر یضوں کو تمام ترطبی سہولیات دی جائیں گی۔جدید لیبارٹریز ،آپریشن تھیٹرز ،پلاسٹک سرجریز اور دیگر تما م تر جدید طبی سہولیات سنٹر میں ہی مریضوں کو میسر ہونگی ۔برن اینڈ ٹراما سنٹر میں 912ملین روپے کی لاگت سے جدید میڈیکل آلات کی تنصیب کاکام بھی تیزی سے جاری ہے ۔آگ اور مختلف حادثات میں جھلسنے والے مریضوں کے علاج کے لیے یہ سنٹر خیبر پختونخوا اور ملکی سطح پراپنی نوعیت کا پہلا طبی مرکزہے،خیبر پختونخوا میں برن سنٹر کی عدم موجودگی کے باعث آگ سے شدید جلنے والے مریضوں کو کھاریاں میں موجود برن سنٹر منتقل کیا جاتا ہے تاہم پشاور میں اس سنٹر کی تعمیر سے صوبے میں ایسے حادثات کے زخمیوں کے لیے آسانی ہوگی۔خیبر پختون خوا میں برن سنٹر بنانے پر کافی عرصے سے کام جاری تھالیکن وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کیوجہ سے یہ منصوبہ کافی تاخیر کا شکار ہوا۔ اب صوبائی حکومت نے پارسا کے ذریعے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ سے بر ن اینڈ ٹراما سنٹر پر کا م کا اغاز کیا ہے جہاں مر یضوں کو تمام تر سہولیات دی جائیگی ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بر ن سنٹر پر کا م شروع کررکھا ہے جسے 30 جون 2018 تک مکمل کیا جائیگا۔۔برن سنٹر کی بروقت تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق تیزی سے کام ہورہا ہے اور اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے تمام مجاز حکام اور متعلقہ ادارے کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔محکمہ ریلیف بھی روزانہ کی بنیاد پر کا م کا جائزہ لے رہا ہے اور مقررہ وقت میں کا م مکمل کرنے کے لئے کمربستہ ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3306