Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

7ویں فرنٹیئر4×4واٹر کراس چیلنج ریس دریائے سندھ پر 24دسمبر کو منعقد ہوگی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4×4کلب کے باہمی اشتراک سے دریائے سندھ پر صوابی موٹر وے ایم 1 کے مقام پر فرنٹیئر 4×4 کلب ساتویں واٹر کراس چیلنج جیپ ریس اورریلی 24دسمبر کو منعقد ہوگی جبکہ ریس کا پہلا مرحلہ 23دسمبر کو ہوگاریس میں ملک بھر سے 150سے زائد جیپ اور 22موٹر بائیکلیں شرکت کرینگی جبکہ امسال 5خواتین ڈرائیورز بھی ریس کا حصہ ہونگی، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ و امور نوجوانان محمد طارق نے کیا ، اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوامشتاق احمد خان ، جنرل منیجر سجاد حمید، ایونٹ انچارج حسینہ شوکت ، فرنٹیئر4×4 کلب کے بانی بابر خان اور دیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہاکہ صوابی کے مقام پر انڈس واٹر کراس جیپ ریس میں ملک بھر سے 4×4جیپ کے شوقین ڈرائیورز شرکت کررہے ہیں ، ریس 9کلومیٹر کے دشوارگزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پربنے ٹریک پر مشتمل ہوگی جس میں فرنٹیئر 4×4کلب کی 112 جیپ، لاہور سے پی ایم آر سی کی 20جیپ ،اسلام آباد جیپ کلب کی 10، چترال 4×4 کلب کی 5جیپ، ٹیم سلطان کی 3 جیپ جبکہ موٹرسائیکل اور ہائیکرز کی 22موٹرسائیکلیں بھی اس ایونٹ کا حصہ ہونگی ، انہوں نے کہاکہ ریس کے انعقاد کا مقصد صوابی انڈس کو سیاحت کیلئے آباد کرنا ہے ، صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے پہلے بھی سیاحتی مقامات پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی اقدامات کئے جائینگے، ایونٹ انچارج حسینہ شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریس میں ملک بھر سے جیپ ڈرائیور ز اور شوقین افراد شرکت کررہے ہیں جس کا مقصد صوبہ میں سیاحتی مقامات کو آباد کرنا اور پیغام دینا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا سیاحت کے لحاظ سے جنت ہے ، فرنٹیئر کلب کے بانی بابر خان نے کہاکہ ایونٹ 5 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہوگا جس میں 3401CC ٹو اوپن، 2651CC ٹو 3400CC ، زیروCCٹو2650CC،خواتین کی اوپن کیٹیگری اور بائیکرز کی اوپن کیٹیگری شامل ہیں۔


شیئر کریں: