Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کینڈین شہری گہریت کنزروینسی میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کے مارخور کی ٹرافی شکار کھیلنے میں کامیاب

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کینڈیں شکاری برین ایڈم ہاک نے گہریت کنزروینسی میں 9سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 39انچ تھی۔ وائلڈ لائف کے سب ڈویژنل آفیسر الطاف علی شاہ نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے شکاری کو اس شکار کیلئے ایک دن انتظار کرنا پڑا ۔تاہم موسم صاف ہوتے ہی برین ایڈم ہاک نے ٹرافی ہنٹنگ میں کامیاب ہوگیا۔ اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا شکار تھا جبکہ اس سے پہلے2013ء میں اسی مقام پر ایک روسی شکاری نے مارخور کا شکار کیا تھا۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 38 انچ تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ایڈم ہاک نے اس ٹرافی ہنٹنگ کیلئے گیارہ ملین( ایک کروڑ دس لاکھ) پاکستانی روپے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کیا تھا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ اس ٹرافی شکار کی قیمت کا 80فیصد مقامی آبادی کو دی جاتی ہے۔ جو ان کے اجتماعی ترقیاتی کاموں پرکمیونٹی کے منتخب کردہ کمیٹی کے زریعے خرچ کیاجاتا ہے۔ الطاف نے چترال ٹائمز کو مذید بتایا کہ چترال کے مختلف کنزروینسی علاقوں میں کشمیر مارخور کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو ان علاقوں کے کمیونٹی کی تعاون اور نگہداشت کی وجہ سے ممکن ہوگیا ہے۔

 

یادرہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے ہر سال اُن کشمیر مارخوروں کی ٹرافی شکار کیلئے اخبارات میں باقاعدہ اشتہار دیا جاتا ہے ۔ جن کی عمریں اپنی حدوں کو پہنچ چکی ہوتی ہیں۔ جس پر مختلف ممالک سے شکار کے شوقین افراد حصہ لیتے ہیں اور جو سب سے زیادہ رقم کی پیش کش کرنے والے کو باقاعدہ ٹرافی شکار کیلئے وائلڈ لائف محکمہ کی طرف سے پرمٹ ایشو کیا جاتاہے ۔ جو مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرافی شکار کھیلنے کیلئے چترال آتا ہے ۔ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں و متعلقہ کنزوینسی کے نمائندوں کی موجودگی میں مطلوبہ مارخو ر کا شکار کرتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
3241