Chitral Times

May 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں اور نجی اداروں میں تعلیمی سال2017-18کے لئے سردی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی چھٹیاں23دسمبر سے31دسمبر2017تک ہوں گی جبکہ پہاڑی اور برفانی علاقوں میں مذکورہ تعطیلات23دسمبر2017سے28فروری2018تک ہوں گی۔ان احکامات کا اعلان محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3171