Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ شروع ، نیشنل گرڈ سے آنے والی بجلی غائب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے گردونواح میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ پیر کی شام سے جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کا موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے ۔ تاہم سڑکیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔ دریں اثنا چترال کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی گزشتہ دن سے غائب ہے ۔ جس کی وجہ سے اُن علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں جہاں ایس آر ایس پی کی بجلی نہیں ہے ۔ خصوصا دنین و ملحقہ علاقوں کے صارفین بجلی انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ ایس آر ایس پی کی بجلی آنے کے بعد نیشنل گرڈ کی بجلی بھی رات کو ایک ایک گھنٹے کی لوشیڈنگ کی وقفے کے ساتھ آتی تھی ۔ تاہم سردیاں شروع ہوتے یہ بجلی بھی غائب ہے۔ صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے داد رسی کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل گرڈ کی بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3073