Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے سیٹیزن پورٹل کی تفصیلات جاری کردی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے سیٹیزن پورٹل کی تفصیلات جاری کردی۔پورٹل میں اب تک درج اور حل ہونے والے کیسز کا رپورٹ جاری کردیا ہے۔پی ایم آر یوں کے مطابق خیبر پختونخوا ای۔سیٹیزن پورٹل میں اب تک 1 لاکھ 12 ہزار پانچ سو گیارہ شہریوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے جن میں 49 ہزار ایک سو اونسٹھ شہریوں نے پی ایم آر یوں سے مدد لینے کے لئے اپنی شکایات درج کرائی ہے۔کوارڈینیٹر پی ایم آر یو کے مطابق ان کیسز میں اب تک 42 ہزار تین سو تریانوے کیسز کو حل کیا جا چکا ہے اور 5 ہزار کے قریب کیسز پنڈنگ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنڈنگ کیسز کو جلد از جلد حل کئے جائیں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آجائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے پی ایم آر یو ان کو ہفتواری رپورٹ فراہم کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
3071