Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ بنانے کے خلاف جماعت اسلامی چترال کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ بنانے کے خلاف چترال میں جماعت اسلامی ضلع چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسے اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ کے قوانین پر عملدرآمد پر زور دیا جس کے تحت1928ء کے بعدمفتوحہ علاقے کا تصور ختم کردیا گیا ہے اورفلسطین ایک جابرانہ قبضے کی وجہ سے ایک مقبوضہ علاقہ قرار پایا ہے۔اُنہوں نے امریکہ کی طر ف سے بیت المقد س کو اسرائیل کو دینے اور وہاں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام کو بین الاقومی قانون کے خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اوربیت لمقدس کو مسلمانوں کے حقیقی دل کی دھڑکن گردانتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی۔مقررین نے قراداد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد امریکی سفارت خانے کو بندکرکے امریکہ سفیر کو حکومت بدر کیا جائے۔اُنہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں اُس وقت تک احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھے گی جب تک ڈونلڈ ٹرمپ اپنا بیان واپس نہیں لیتے۔اُنہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع پر سوشل میڈیا میں بعض افراد کی طرف سے متنازعہ الفاظ کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہارکیا اور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا۔جلسے سے امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد،نائب امیر ضلع چترال مولانا سلامت اللہ،امیر ختم نبوت مولانا اسرارالدین الہلال،تحصیل امیر عتیق الرحمن،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی معراج الدین نے خطاب کیا۔

jamat islami chitral protes


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
3024