Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان پاکستان کے بارہ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ ) اسماعیلی فرقے کی روحانی پیشوا ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان پاکستان کی بارہ روزہ دورے پر جمعرات کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف، منسٹر کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دوسرے حکام نے ہزہائی نس کا استقبال کیا۔ جبکہ بچوں نے پھولوں کا گلدستہ  پیش کیا ۔ ہزہائی نس اپنی امامت کے ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں 9دسمبر کو وہ چترال پہنچیں گے ۔ یہاں سے پہلے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی اور پھر گرم چشمہ میں اسماعیلی برادری کو دیدار سے نوازیں گے۔ جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دیدارگاہوں کی تزوئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ مختلف علاقوں کے لوگ دیدار گاہوں میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ زائریں کی رہائش کیلئے نزدیکی علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جبکہ ٹینٹوں میں بھی رہنے کا انتظام موجود ہے۔ پنڈال کے اندر اسماعیلی والنٹیئرز خدمات انجام دیں گے ۔ جبکہ باہر پولیس ، لیویز کے جوانوں کے علاوہ پاک آرمی کے جوان بھی متعین ہوں گے۔ زرائع کے مطابق زائرین کی نشست و برخاست کیلئے انتہائی منظم طریقہ کا ر ترتیب دیدی گئی ہے ۔ تمام زائرین کیلئے فیملی کے حساب سے کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ جو بالکل ترتیب سے مقررہ گیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھیں گے۔ ہزہائی نس گرم چشمہ کے بعد واپس اسلام آباد جائیں جبکہ چترال ائیر پورٹ پر چترال کے عمائدین سے مختصر ملاقات متوقع ہے ۔یادرہے کہ ہزہائی نس چودہ سال بعد چترال کا دورہ کررہے ہیں۔ اخری دورہ 2003میں کیا تھا ۔

his highness arrived in islambad2

his highness arrived in islambad23

his highness arrived in islambad244

his highness arrived in islambad4

2003 12 Pakistan visit aga khan chitral visit

 

 

 


شیئر کریں: