Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن کا انعقاد۔۔ مہتر چترال فتح الملک علی ناصر مہمان خصوصی
چترال ( ارشاد اللہ شادؔ ) 5دسمبر بروز بدھ گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں تقریب تکمیل حفظ القرآن زیر صدارت شیخ الحدیث و صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ منعقد ہوا ۔ تقریب میں مہتر چترال فتح الملک علی ناصر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی طرف سے ADOضیاء الرحمن اور شہزاد ندیم، مولانا جمشید احمد، مولانا عبد الرحمن قریشی کے علاوہ جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام ، طلباء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اسٹیج کی ذمہ دار ی جامعہ ہذا کے استاد مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی ۔ اس محفل کو تلاوت کلام پاک سے منور کرنے کی سعادت جامعہ ہذا کے طالبعلم قاری ساجد الرحمن نے حاصل کیا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد حضور ؐ کی شا ن میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے حافظ منیب الرحمان دربار رسالت مآب ؐ میں نعت پیش کرکے حاضرین کے دل و دماغ میں عشق رسول ؐ پھیر دیا ۔ اس کے بعد حافظ ظہور احمد، حافظ نجم الامع، حافظ سلمان رشید نے قرآن کی تکمیل کر دی ،اور آخری سبق شرکاء محفل کی موجودگی میں صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ کو سنایا۔ اس کے بعد شیخ الحدیث وصدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ نے قرآن او ر حافظ القرآن کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کیا ۔ انہوں نے تمام معززین مہمانان کا خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔ انہوں نے حفظ القرآن مجید کی تکمیل کرنے والے خوش نصیب طالبعلموں کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے ہی خوش نصیب ہیں کہ آپ نے اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دی۔
انہوں نے کہا کہ آج اس دینی ادارہ جامع مسجد کے احاطے میں امت کے تین قابل فخر فرزند قرآن عظیم الشان یاد کرکے تکمیل کے مرحلے تک پہنچایا۔ اس سلسلے میں آج اس پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم احادیث کی روشنی میں غور کریں یا رسول ؐ کے مبارک دور صحابہ کو دیکھیں یا سلف صالحین اور بزرگان دین کا وطیرہ دیکھے تو آج کی تقریب بہت ہی مبارک تقریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ جو لوگ میرے دین کی فکر و غم میں ، دین کی اشاعت ، دین کی سربلندی کو ساتھ لئے ہوئے بیٹھے تو ان کیلئے میری محبت واجب ہوگئی ۔ انہوں کے کہا کہ رسالت مآب ؐ مبعوث ہونے کے بعد ہی مدارس اور مکاتب کا یہ سلسلہ اصحاب صفہ کی شکل میں رونما ہوا ۔ اصحاب صفہ سے ابھی تک دنیا میں مدارس کا سلسلہ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مدارس کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں وہ خوش نصیب ہیں اور جو لوگ اپنی زندگیاں صرف کرکے دینی علوم حاصل کرنے کے بعد باقی زندگی تعلیم و تعلم میں صرف کرتے ہیں وہ بھی خوش نصیب ہیں اور جو لوگ دینی مدارس کے ساتھ محبت رکھتے ہیں ، ان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حسب استطاعت تعاون کرتے ہیں ، یہ بات قابل ستائش ہے یہ ان کیلئے نیک بختی کی علامت ہے کہ وہ اپنا دست شفقت ، ہمدردی ، فکر وخیال دینی مدارس کی اشاعت میں صرف کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم چترال حکومت وقت محکمہ تعلیم کی تحویل میں ہے ، اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر سٹاف کی تنخواہیں محکمہ تعلیم کی طرف سے ادا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ ادارہ کے اندر شعبہ حفظ القرآن کی باقاعدہ کلاسس ہوتے ہیں ۔ شعبہ حفظ کے اساتذہ کی تنخواہیں مدرسہ ہذا کی طرف سے ادا ہوتا ہے ۔ اور اس میں دارالاقامہ ، ہاسٹل کا انتظام بھی ہے ،اس میں کھانے پینے ،علاج و معالجے اور دیگر ضروریات بھی دارالعلوم اور مخیر حضرات کی تعاون سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم میں جدید عربی تکلم کیلئے باقاعدہ ایک کلاس مختص کیا گیا ہے جو ’’ الدورۃ اللغۃ العربیہ ‘‘ کے نام سے موسوم ہے۔ اس میں ہمارے تمام طلباء اور دوسرے شعبوں سے وابسطہ افراد بھی شرکت کرتے ہیں ۔ ان کی بندوبست بھی ادارہ ہذا کی طرف سے ہوتا ہے۔ یاد رہے جامع امام محمد بن سعود یونیورسٹی میں عالمی لیول پر جدید عربی سیکھنے کے لئے جو کورس مقرر کئے ہیں ، اس کے عین مطابق دارالعلوم میں سکھائے جاتے ہیں ۔ اس سے بھی شائقین علم بھرپور استفادہ کرے۔ تقریب میں مہتر چترال فتح الملک علی ناصر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں اجتماعی دعاکے ساتھ محفل کا اختتام ہوگیا۔

govt darulolom chitral hifza quran 3 govt darulolom chitral hifza quran 4 govt darulolom chitral hifza quran 1 govt darulolom chitral hifza quran 2


شیئر کریں: