Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی عمان اوپن فائبر آپٹک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے عمان روانہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز)فہد خواجہ چترالی کی قیادت میں پاکستان ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی عمان اوپن فائبر آپٹک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے عمان روانہ ہوگئے۔ ٹورنامنٹ سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا ۔7دسمبر سے شروع ہوگا اور 10دسمبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شرکت کریں گے پاکستان کی نمائندگی فہد خواجہ چترالی کررہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ٹیم میں عبید خان ، واجد خان اور ابصارعلی شامل ہیں تینوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے عدنان کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہیں فہد خواجہ نے عمان روانگی سے قبل چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ أف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس کے پی جنید خان صوبے میں ٹیبل ٹینس کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشان ہیں ۔پہلی بار ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو باہر ممالک جانے کے لئے ٹکٹ خرید کر دئیے ہیں اگر ان کے کھلاڑیوں کے ساتھ معاونت کا سلسلہ جاری رہا تو کوئی وجہ نہیں کہ کے پی کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔یاد رہے کہ فہد خواجہ چترالی کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹیبل ٹینس چمپین شپ میں ٹریپل کراون حاصل کرکے ٹیبل ٹینس پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے مسلسل سنگل ، ڈبل اور ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

Fahad pak tab Fahad and his Freinds in oman

 


شیئر کریں: