کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کی دامیل اور آرندو کا دورہ
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے گزشتہ دن آرندوکے مختلف دورآفتادہ علاقوں کا دورہ کیا۔ جن میں لاچی گرام،پھشی تھان، کنڈاؤ، کمسئے اور آرندو گول قابل ذکر ہیں جہاں دشوار گزار اور برفیلی راستوں سے پیدل چل کر علاقے کے عمائدین سے ملے ۔ اور ان کے مسائل دریافت کی ۔ غریب گھرانوں میں امدادی پیکیج بھی تقسیم کی ۔ جس میں ترپال، چولھے اور کراکری کے سامان شامل تھے۔ اور ساتھ نقد رقوم بھی تقسیم کی ۔ علاقے کے عمائدین نے دلی ہمدردی پر کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔اور پاک آرمی و چترال سکاوٹس زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔