Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صحت انصاف کارڈ کے تحت 69 ہزار مریض مستفید ہو چکے ہیں۔۔۔رپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختون خوا حکومت کے شروع کردہ پروگرام صحت انصاف کارڈ سے اب تک صوبے کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 69ہزار مریص مستفید ہوچکے ہیں جس پرکل1.65بلین روپے خرچ ہوئے ہیں-محکمہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق69ہزار کیسوں میں پچاس ہزار مختلف اقسام کے اپریشنز اور 19ہزار دیگر میڈیکل کیسز شامل ہیں، صحت کارڈ سے سب سے زیادہ مردان کے لوگ مستفید ہو چکے ہیں جہاں9870 افراد نے اس کارڈ سے استفادہ حاصل کیا ہے، دوسرے نمبر پر صوابی ہے جہاں 7949 لوگوں نے صحت انصاف کارڈ کی بدولت مفت علاج کی سہولت حاصل کی۔ اسی طرح کوہاٹ میں 7320 اور پشاور میں 7120 افراد پروگرام کے تحت صحت سہولیات حاصل کر چکے ہیں ۔ فروری 2016میں صوبے کے چار اضلاع سے شروع کیے گئے اس منصوبے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب پورے صوبے تک وسعت دی گئی ہے ۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں مردان ملاکنڈ کوہاٹ اور چترال کے غریب لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی تھی جس میں متعلقہ اضلاع کی آبادی کے اکیس فیصدغریب ترین عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کی گئیں منصوبے کی کامیابی کومدنظر رکھتے ہوئے صرف پانچ مہینے بعد اسکا دائرہ کاربڑھا دیا گیا اوردوسرے مرحلے کا آغاز کرکے صوبے کے 51فیصد آبادی کے اٹھارہ لاکھ خاندانوں میں صحت کارڈز تقسیم کئے گئے ۔صحت انصاف کے دو مر حلوں میں حوصلہ افزاء نتائج اور عوام کی جانب سے اس سکیم کی پذیرائی کے بعد اب اسکے تیسرے مرحلے کا اغاز ہوچکاہے جسمیں پورے صوبے کے 25لاکھ خاندانوں کے ایک کروڑننانوے لاکھ غریب لوگوں کویہ سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ معروف پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی پینل میں رکھا گیا ہے جہاں سے مستحق مریض اس کارڈ کی بدولت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔صوبے کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ساتھ تحصیل ہسپتالوں میں بھی صحت انصاف کارڈ سے مریض مستفید ہونگے ۔محکمہ صحت کے مطابق اس منصوبے کے تحت اب او پی ڈی کی سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے جسکانفاذ تجرباتی بنیادوں پر دو اضلاع میں کیا جائیگا۔


شیئر کریں: