Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زرگراندہ روڈکے اس پاس انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کی جائے؍حکیم خان

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)سماجی کارکن حکیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ WSU ادارے کے عملے صر ف گھروں میں پانی بل تقسیم کرتے وقت نظرآتے ہیں ۔ جبکہ پانی کی صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی دنوں تک لوگ انگار غون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرگراندہ کے شروع میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے دولت خانہ کے آس پاس تمام لائنوں میں پانی نہیں آتا ہے اس لئے کرایہ دارانتہائی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرسے درمندانہ اپیل کی ، کہ متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی جائے تا کہ پینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ حل ہو سکے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔…………………………………………………….
سنگلاندہ دنین کیلئے لنک روڈ کی تعمیر کا افتتاح
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال ٹاؤن کے صدر اور جنرل کونسلر ویلج کونسل دنین ٹو فتح الرحمن نے کہا ہے ۔ کہ لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے ۔ اور جو لوگ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینات سڑکوں کیلئے دیتے ہیں ۔ اُن کا جذبہ قابل تعریف و آفرین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دنین سنگلاندہ میں لنک روڈ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے ویلج کونسل نے فراہم کی ۔ جبکہ باقی کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سڑک کا نام سنگین علی روڈ رکھا گیا ، جس کیلئے مقامی لوگوں نے رضاکارنہ طور پر زمین فراہم کی ۔ جبکہ سڑک کی تعمیر میں کام آنے والی مشینری ایسکیویٹر وغیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان نے خوش محمد کے ذریعے مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔ مقامی عمائدین نے زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئر فضل ربی کی طرف سے تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں آمدو رفت کا ایک بڑا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا ۔ اور لوگوں کو تکلیف سے نجات مل جائے گی


شیئر کریں: