Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولزریگولیٹری آتھارٹی الیکشن ، امجدعلی ممبر منتخب ، پیماچترال کی طرف سے مبارکباد 

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی الیکشن  پورے مالاکنڈ میں صبح 9 تا 5 بجے جاری رہا. تمام پرائیویٹ سکولز کے سربراہان نے  ریگولیٹری اٹھارٹی ممبرشپ کیلیے امیدواران کو ووٹ ڈالے . الیکشن میں دو امیدوار امجد علی آکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی مالاکنڈ کے ڈائرکٹر  اور اشفاق احمد گلوبل سکول تمرگرہ کے پرنسپل کے  مابین مقابلہ ہوا. جس میں امجد علی ڈائریکٹر اکسفرڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ نے 95% ووٹ لیکر  میدان مار لیا
امجد علی  نے .648ورٹ لیا اور اشفاق احمد کو صرف  29 ووٹ ملے…
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوشن مینجمنٹ ایسوسی ایشن چترال PEIMA CHITRAL  کے صدر وجیہ الدین  اوراس کی  کابینہ  نے امجد علی کو شاندار کامیابی پر مبارکبادی دی  اس امید  کا اظہار کہا کہ نیے منتخب ممبر  پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کرین گے.
private school regularity votting1 private school regularity votting12 private school regularity votting123

شیئر کریں: