Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چھٹی عالمی ہندکو کانفرنس 8 سے 10دسمبرکو پشاور میں منعقد ہو گی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )گندھارا ہندکو بورڈ،پشاور،پاکستان اور گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاورکے زیر اہتمام چھٹی عالمی ہندکو کانفرنس8 سے10 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہو گی۔تین روزہ عالمی ہندکو کانفرنس کے پہلے دوایام گندھارا ہندکو اکیڈمی کے احمد علی سائیں ہال،2 چنار روڈ، آبدرہ، یونیورسٹی ٹاؤن پشاور جبکہ تیسرے روز یعنی 10 دسمبر کو کانفرنس کی کارروائی آرکائیوز ،لائبریری ہال پشاور میں صبح 9 بجے سے شروع ہو گی۔کانفرنس کا موضوع ’’ہند آریائی تے پاکستانی زباناں دی ترقی تے فروغ دے ذریعے قومی یکجہتی دا حصول‘‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس کے کنوینئر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی محمد ضیاء الدین ہیں۔اس کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت بھی متوقع ہے۔کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی مندوبین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو عصر حاضرکے لسانی مسائل اور تحقیقی عنوانات پر مشتمل مقالہ جات پیش کرینگے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ، ثقافتی نمائش اورہندکولوک موسیقی کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔کانفرنس کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔چھٹی عالمی ہندکو کانفرنس سے پہلے گندھارا ہندکو بورڈ نیویارک میں پانچویں کامیاب عالمی ہندکو کانفرنس منعقد کر چکا ہے جسے عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی ملی ہے۔


شیئر کریں: