Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خبرپر ایکشن ، ژوپو یارخون پل دوبارہ مرمت کرکے ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ژوپو یارخون پل کی دوبارہ مرمت کرکے ٹریفک کیلئے بحال کردیاہے ۔ جس پر علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ ، میڈیا اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خصوصا ایکسین مقبول اعظم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پل وقت پر مرمت نہ ہوتی تو علاقے کے ہزاروں افراد ہزہائی نس کی دیدار سے محروم ہوجاتے اور ساتھ علاقے میں سردیوں کیلئے خوراک پہنچانے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ۔یادر ہے کہ گزشتہ مہینے اس پل کی ناگفتہ حالت پر چترال ٹائمز ڈاٹ کام سمیت پاکستان کے صفحہ آول کے اخبارات ، دی نیوز ، ڈان ، ایکسپریس، مشرق سمیت تمام اخباروں میں ہماری (آن لائن ) تصویری خبر چھپی تھی ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اداروں نے اس پر کام فوری شروع کروائے تھے۔

zhupo bridge zhupo bridge old zhupo bridge old2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
2692