Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین کی کوغذی میں احتجاجی جلسہ ، 25دسمبر تک کا ڈیڈ لائن

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثریں نے اتوار کے روز کوغذی کے مقام پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی جلوس نکالا اور واپڈا کالونی گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جس سے شریف حسین، اعجاز احمد اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثریں کی بحالی کے لئے واپڈ انے جو تین کروڑ روپے کا پیکج کا اعلان کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور پاؤر ہاؤس کے ٹنل سے نکلنے والی اضافی پانی کو ابپاشی اور ابنوشی کے مقاصد کے لئے مقامی آبادی کو دستیاب کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی وجہ سے کئی مقامی مائکرو ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ بند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ان متاثریں کو فی الفور بجلی دی جائے۔ انہوں نے ٹاؤر پولز کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکج دینے ، کلاس فور اور نان ٹیکنیکل اسامیوں پر صرف مقامی افراد کو بھرتی کرنے اور کوغذی اور گولین کے عوام کو بجلی کی رائلٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا بصورت دیگر کوہ کے عوام اس بجلی گھر کو 25دسمبر کے دن افتتاح کرنے نہیں دیں گے۔ بعدازاں جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

golen hydro power project motasiring golen hydro power project motasiring1


شیئر کریں: