Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

“جستجوئے خیال” …“پشاور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کا احتجاج اور انتظامیہ کی خاموشی ….شفیق آحمد شفیق‎

Posted on
شیئر کریں:

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اور یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کریں۔ لیکن افسوس کہ ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ  ریاست اور اشرافیہ تو اپنے مفادات اور طاقت کا اسر روسوخ چاہتے ہیں۔ اور مختلیف گروہوں کی صورت میں آپس میں ملے ہوئے ریاستی مفاد کے نام نہاد طبقے عوام کو بے بس ، کمزور، اور تعلیم و جستجو سے دور اور بے بہرہ رکھے ہوئے ہیں۔ اور اگر گنے چنے ادارےاور جامعات ہیں، تو وہاں پر بھی کرپشن اور طلبا و طالبات کے حق مارتے  بے ضمیر اہل قلم اور غیر زمہ دار انتظامیہ  کے بد اعمالیوں سے اپنا رونا روتے ہیں۔
پشاور یونیورسٹی کے طلباو طالبات نے ایک پر امن احتجاجی دھرنہ دیا ہے ۔  پہلے طلبا نے  یونیورسٹی مین چوک کو بلاک کیا، تاہم آواز نہ سننے پر وہ ایڈمینسٹریشن  وائس چانسلر کے آفس کے سامنے پچھلے  تین دنوں سے اپنے حقوق کیلئے دھرنہ دے رہے ہیں،  اور انتظامیہ خا موش ہے، اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ تیسرے دن طلبا نے بھوک ہڑتال کیئے، اور پھر بھی حلقہ اختیار کے کان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔
یونیورسٹی کے طلباو طالبات کے مندرجہ زیل مطالبات ہے۔
ٹیوشن اور داخلہ فیسوں میں دس فیصد اور دیگر  فیسوں ( ہاسٹل ، امتحانات فیس، کنو کیشن، پراسپیکٹس) میں اضافہ واپس لیا جائے۔
ڈے اسکالرز اور ہاسٹل میں رہائیش پذیر طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔
یونیورسٹی کے مستحق طلبا کو اسکالرشپ فراہم کی جائے، اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائے۔
صوبائی حکومت یونیورسٹی کیلئے اینڈومینٹ فنڈ کا اعلان کریں۔
ڈراپ آوٹ کے نام پر  طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کردیا جائے۔
انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کو ایچ ای سی کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے۔
یونیورسٹی میں سیکورٹی کے نام پر طلبا و طالبات پر استحصال بند کیا جائے
صوبائی حکومتتعلیمی اداراوں میں اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات کا اعلاں کریں ۔
ہونا تو یہ چایئے کہ حکومت اور انتظامیہ بر وقت معملات کی تحقیق کرتے اور مسلے کا فوری حل نکالتے ، تاکہ طلبا کے کلاسسز اور پڑھائی متاثر نہ ہو۔  یا پھر ایسا موقع ہی نہ دیا جائے جس سے جامعات کے طلبا و طالبات احتجاج کی حد تک میداں میں آئیں۔  بحیثت ایک قوم ہم کہاں کھڑے ہے، دنیا  تعلیم اور علم کی بدولت کہاں پہنچا ہے اور ہم  اپنے ہی مستقبل کو بربار کرنے میں تلے ہیں، خدارا انتظامیہ کی یہ خاموشی کا نتیجہ غیر متوقع حالات کا پیش خیمہ ہو سکت اہے، لہذا حکومت اور انتظامیہ سے گزراش ہے کہ وہ طلبا وطالبات کے جائیز مطالبات کو پوری کریں، اور  حالات کی چان بین کرکے بر وقت مسلے کو حل کریں۔
pu students protest

شیئر کریں: