Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اخلاقیات پر مبنی مضامین کو اگلے تعلیمی سال سے نصاب میں شامل کیاجائے۔۔چیف سیکریٹری

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم کے اعلی افسران نے شرکت کی۔محمد اعظم خان نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ سماجی اور معاشرتی اخلاقیات پر مبنی مضامین کو اگلے تعلیمی سال سے نصاب میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعلیم کی35اخلاقیات پر مبنی مضامین کا خلاصہ تیار کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے تمام سکولوں کے پرنسپل کو ایک ماہ کے اندراندراخلاقی مضامین پرباقاعدگی سے لیکچردینے کے احکامات دئیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تعلیم،صحت،صفائی ستھرائی،خواتین،بچوں،بزرگوں، اساتذہ کا احترام،ماحولیات اور روزمرہ تمدن پر مبنی اخلاقیات شامل کئے جائیں۔


شیئر کریں: