Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور چڑیا گھر میں داخلے کیلئے نئے فیس مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے خیبر پختونخوا وائلڈ لائف ، بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015کی شق 42(2) کے تحت پشاور چڑیا گھر میں روزانہ کے حساب سے داخلے کیلئے مختلف کیٹیگریز کیلئے درج ذیل فیس مقرر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڑوں کیلئے چڑیا گھر میں ایک دن کیلئے داخلہ فیس 40روپے ، 12سال کے بچوں کیلئے 20روپے ، طلباء کیلئے 20روپے ، طلباء کیلئے تفریحی دورہ جو 50افراد پر مشتمل ہو ایک دن کیلئے 600روپے اور 100طلباء کے گروپ کیلئے 1000 روپے ، جاگنگ ٹریک کیلئے ماہانہ ممبر شپ فیس 1000روپے ہو گی۔ اسی طرح پارکنگ فیس میں روزانہ کے حساب میں سائکل کیلئے 10روپے ، موٹر سائیکل ؍ سکوٹر کیلئے 20روپے ، کار ، رکشہ ، جیپ کیلئے پچاس روپے روزانہ ، کیری وین ؍ پک اپ 60روپے، وین ؍ منی ٹرک 70روپے اور بس اور ٹرک کیلئے 100روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بچے ، بزرگ شہری ، معذور افراد ، پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین ، چڑیا گھر سے متعلق افسران و اہلکاران جو ڈیوٹی پر مامور ہوں ، ٹھیکیدار اور چڑیا گھر میں کام کرنے والے مزدور چڑیا گھر کی داخلہ فیس اور پارکنگ فیس سے مستثنٰی ہوں گے ۔ اس امر کا اعلان محکمہ جنگلات ، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
2514