Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے سلسلے میں ٹریفک منیجمنٹ پلان ترتیب دیدی گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) 9دسمبر کو ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی آمد کے موقع پر گرم چشمہ اور بونی میں قائم دیدار گاہوں تک زائرین کی رسائی کے لئے ٹریفک منیجمنٹ پلان تشکیل دینے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جبکہ اجلاس میں ڈرائیور یونین، اڈہ مالکان، پی ایس او کا نمائندہ اور آغاخان ریجنل کونسل کے نمائندے سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈر شامل تھے۔ اجلاس کے بعد اے سی عبدالاکرم خان نے چترال ٹائمز کو بتایاکہ ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہ اس اجلاس میں گرم چشمہ اوربونی جانے کے لئے گاڑیوں کی دستیابی ،جائز اور مناسب کرایہ مقررکرنے، زائرین کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو تکنیکی طور پر ٹھیک حالت میں رکھنے اور خواتین ، عمررسیدہ اور بچوں کے ساتھ سفرمیں انتہائی شائستگی کا برتاؤ اور ان کی ہرممکن آرام کا خیال رکھنے پر تفصیلی بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ زائرین کی روانگی سے پہلے چترال اڈے میں ڈرائیور یونین کی طرف سے ایک دفتر قائم کیاجائے گا جس میں ہر قسم کی شکایات جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ڈی ۔ سی آفس کے کنٹرول روم میں فون نمبر0943-412519پر بھی دن رات کسی بھی مشکل یا شکایت کی صورت میں رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاکہ تمام مقامی ڈرائیور کسی بھی مشکوک غیر مقامی ڈرائیور یا مسافر کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دیں گے ۔

HH visit prgram to chitral ac HH visit prgram to chitral ac chitral chaired HH visit prgram to chitral ac chitral chaired2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
2484