Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی کے اسکیموں کے حوالے سے ڈی ڈی سی میٹنگ، 55اسکیموں کی منظوری دیدی گئی

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے کمیونٹی ڈریون لوکل ڈویلپمنٹ (CDLD) پروگرام کے تحت مزید 55اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی ایل ڈی کے اسکیموں کے حوالے سے ڈی ڈی سی میٹنگ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میں مختلف شعبوں کے حوالے سے اسکیموں پر غور کیا گیا۔سی ڈی ایل ڈی کے تحت مقامی تنظیموں کے ذریعے کرائے جانے والے اسکیموں کے حوالے سے طویل گفت و شنید کے بعد دیہی ترقی کے شعبے میں 55اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آنیوالے پیسے کو دیانت داری کے ساتھ عوام کے مفاد میں استعمال کیا جائیگا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مختلف منصوبوں کی ڈپلیکیشن کے حوالے سے سخت تنبیہ کرتے ہوئے متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ کہیں پر بھی ڈپلیکیشن نہ ہو اور لوگوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ جات شروع کئے جائیں جبکہ غیر ضروری اسکیموں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ وہ تیاری کے ساتھ ڈی ڈی سی کے اجلاس میں شرکت کریں تاکہ اس نشست کو بامقصد بنایا جاسکے۔ بعد ازاں کمیٹی نے ایس آر ایس پی کی طرف سے تیار کردہ ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت کے 55اسکیموں کی منظوری دیدی۔
ڈی ڈی سی اجلاس میں سی ڈ ی ایل ڈی کے فوکل پرسن ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد حیات شاہ، سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے ڈی پی ایم کمال عبدالجمیل سمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کیں۔

DDC 1 cdld metting chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
2462