Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے کے آر ایس پی واش پراجکٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول وریجون موڑکھو میں ورلڈ ٹائلیٹ ڈے کے موضع پر پروگرام

Posted on
شیئر کریں:

موڑکھو( جمشید احمد)اے کے ار ایس پی واش پراجکٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول وریجون موڑکھو میںworld Toilet day کے موضع پر ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت سابق انسپکٹر رحمت الاغظم نے کی جبکہ مہماں خصوصی ٹی ایم او مستوج کریم اللہ تھے پروگرام کا مقصد لوگوں میں باتھ روم استعمال کر نے کے حوالے سے اگاہی دینا تھا پروگرام میں سکول طلباء کے علاوہ علاقے کی معتبرات نے بھی شرکت کی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد حبیب نے مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ پروگرام میں مختلف سکولوں کے طلباء کے درمیاں ذہنی اذمائیش کا مقابلہ ہوا جس میں مختلف سوالات پوچھے گئے گورنمنٹ ہائی سکول موژگول نے یہ مقابلہ جیتا۔ پروگرام میں مختلف مقرریں نے صفائی کے حوالے سے خطاب کیا ۔مولانا ظاہر شاہ نے قران اور سنت کے حوالے سے صفائی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ادارے کی طرف سے حسین احمد نے پروگرام کی اعراض مقاصد بیاں کی۔ مہماں خصوصی ٹی ایم او نے خطاب کیا علاقے میں صفائی کے حوالے سے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔صدر محفل سابق انسپکٹررحمت الاغظم نے خطاب کیا اورعلاقے میں اے کے ار ایس پی کی خدمات کو بے حد سراہا۔ اخر میں ونرز طلباء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

world toielt day mulkhow


شیئر کریں: