Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات بونی کی عمارت کو خطرے سے بچایا جائے۔.سعیدللہ جان

Posted on
شیئر کریں:

گورنمنٹ ڈگری کالج بونی براے طا لبات تحصیل مستوج کے وسیع و عریض علاقے میں خواتین کو زیور تعلیم سے آرستہ کر نے کیلئے واحد گورنمنٹ ڈگری کالج ہے۔یہ کالج گزشتہ چند سالوں سے بڑی کامیا بی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور علاقے کی بیشمار لڑکیاں اس کالج سے تعلیم حاصل کر تی آرہی ہیں۔

سنہء ۲۰۱۵ میں گلیشئر پھٹنے کی وجہ سے بونی نالے میں آنے والے سیلاب نے اس کالج کی عمارت کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔کا لج کی عمارت ایک پرانے خشک دریائی گزر گاہ پر بنی ہے جو کہ ایک ریتلی زمین ہے اور بڑی آسانی سے کٹ سکتی ہے۔دریائے چترال کالج کی عمارت کے بالکل ساتھ ہی گزرتی ہے ۔خدا نا خواستہ بونی نالے میں اگر دو بارہ سیلاب آگیا تو وہ دریا کے رخ کو کالج کی عمارت کی طرف موڑ دیگا ۔ایسی صورت میں کالج کی عمارت کو بچانا بڑامشکل ہو جائگا اور کروڑوں کے خرچ سے بننے والی کالج کی خوبصورت عمارت دریا بُرد ہو جائیگی نہ صرف یہ کہ کالج کی عمارت بہہ جائیگی بلکہ بیشمار بچیوں کے لئے جانی خطرہ بھی ہوگا کیونکہ بچیوں کے ہاسٹل بھی کالج کی چار دیواری کے اندر موجود ہیں۔
چونکہ قدرتی آفات کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا،سیلاب رات کے وقت بھی اچانک آسکتے ہیں اسلئے جانی نقصان کے خطرے کو خارج از امکان قرار دینا دانشمندی نہیں ہو گی۔چنانچہ کالج کی عمارت کے ساتھ بہنے والی در یا کے کنارے انت مضبو ط پُشتے بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اس اہم ترین کام کی طرف فوری توجہ فرمائیں اور خطیر فنڈز مہیا کرکے دریا کے کنا رے کے ساتھ مضبو ط پُشتے تعمیر کرنے کا بندو بست کریں۔

 

سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء
بونی۔۔۔ضلع چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
2427