Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طالب علم محمد حمزہ ولی کا اعزاز، پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کیلئے کوالیفائی کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محمد حمزہ ولی ولد عبد الولی خان ساکن شوتخار تورکہو نے آئی ایس ایس بی کا امتحان اور انٹرویوپاس کرکے پاکستان ائیر فورس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ اور اگلے سال وہ بحیثیت جی ڈی پائیلیٹ پاکستان ائیر فورس جوائن کرینگے ۔محمد حمزہ ولی پی اے ایف کالج مری میں گریڈ 12کا طالب علم ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی قرار دیا ۔

wali  b
یادر ہے کہ محمد حمزہ ولی کلاس فسٹ سے پوزیشن ہولڈر رہا ہے ۔ جب وہ راولپنڈی آرمی پبلک سکول اینڈ کالج میں جماعت ہفتم کا طالب علم تھا تو انھیں پاکستان ائیر فورس میں بحثیت پری کیڈٹ سلیکشن ہوئی تھی۔ جبکہ اُس وقت پاکستان بھر سے تقریبا پچیس ہزار طالب علموں نے نامزدگی کاروائی تھی مگراُس وقت صرف 60طالب علموں کو پری کیڈٹ کے طور پر چنا گیا اور حمزہ کا نام بھی انہی 60ہونہار طلباء کی فہرست میں شامل تھی ۔ حمزہ پہلا چترالی طالب علم ہے جسے پاکستان ائیر فورس میں بحثیت پری کیڈٹ چنا گیااور اب ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 145 جی ڈی پائیلٹ کورس کیلئے سفارش کی ہے ۔

Hamza chitrali

hamza recomendation letter


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
2422