Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک تصدیق اور2ہزار ریال کی شرائط، ہزاروں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔۔عنایت اللہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز روپورٹ ) سینئرو زیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے پاکستانی عمرہ زائرین پر بائیو میٹرک تصدیق اور2ہزار ریال کی شرائط عائد کرنے سے ہزاروں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔اس وقت پورے ملک میں عمرہ زائرین ٹکٹوں کی بکنگ کے باوجود شدیدذھنی اذیت کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان صرف واحد ملک ہے جہاں عمرہ زائرین کو بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کرانے کو کہاگیا ہے۔ عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک سسٹم پاکستان کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔سعودی حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کا ٹھیکہ ہندوستانی کمپنی کو دیا ہے جس کے ذریعے پاکستانیوں کا ڈیٹا براہ راست ہندوستان منتقل ہورہا ہے ۔ پاکستان حکومت اس کے خلاف سفارتی سطح پر اواز بلند کریں اور سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔وہ اپنے دفتر میں مختلف وفو دسے بات چیت کر رہے تھے ۔ سینئرو زیر عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سعودی حکومت سے ان سخت شرائط عائد کرنے پر شدید احتجاج کرنا چاہئے اور بائیومیٹرک تصدیق اور2ہزارریال کی پابندی کو فی الفور ختم کروانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی پہلے ہی سے بائیومیٹرک ہیں اور سعودی حکومت ائیرپورٹ پر فنگر پرنٹس لے رہے ہیں ۔سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے لاکھوں پاکستانیوں کو اذیت سے نجات دلائیں ۔ اس وقت لاکھوں پاکستانی اس عمل سے متاثر ہورہے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2388