Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پر آمن ماحول کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔علماء/سیاسی عمائدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سیاسی رہنماؤں ، علما اور عمائدین کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں منعقد ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور آمان نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں چترال میں آمن کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون اور ماضی کی طر ح چترال کو پر آمن رکھنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔ اور انھیں اَن بورڈ رکھنے پر ڈی سی اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں علماء اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے علاوہ ایم پی اے سلیم خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم بھی موجود تھے۔

Ulma and political parties head of chitral metting with Dc and dpo


شیئر کریں: