Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین دو میگاواٹ بجلی گھر سے چترال ٹاون میں روزانہ8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد) ایس آر ایس پی کی طرف سے تعمیر کردہ گولین دو میگاواٹ کی بجلی گھرکیلئے سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے چترال ٹاون میں روزانہ کی بنیاد پر 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے طرف سے اے سی عبدالاکرم کے زیر صدارت اجلاس میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے جو کہ چار چار گھنٹوں کے دورانیے پر محیط ہوگا۔جبکہ ہسپتال میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹاون ایریا کے صارفین نے ضلعی انتظامیہ اور ایس آر ایس پی کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاون ایریا کی طرح ایس آر ایس پی کے بجلی گھرسے مستفید ہونے والے دیگر علاقوں کوغذی،برغذی،کجواور راغ ایریا کے لئے بھی لوڈشیڈنگ کا شیڈول مرتب کیا جائے ۔

shedule load shedding

srsp bijli SRSP golen bijlighar


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
2292