Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈویژنل بینج پشاور ہائی کورٹ نے پٹواریوں کی بھرتی کے حوالے سے شائع اشتہار کو معطل کردیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینج دارالقضا ء مینگورہ سوات نے انجمن پٹواریاں و قانونگویان چترال کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے جاری اشتہار اور حکم نامے کو معطل کردیا ہے۔ اور بورڈآف ریونیو کے اعلیٰ حکام کو دو ہفتوں کے اندر کمینٹس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر انجمن پٹواریاں و قانونگویاں چترال قادر آمان وغیر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال کے 7نومبر کے حکم نامے کے خلاف جس میں انھوں نے پٹواریوں کی خالی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے اشتہار شائع کروایا تھا۔ گزشتہ دن ڈویژن بیج سوات کے دو سینئر ججز جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل دو روکنی بینج نے سماعت شروع کی ۔ توتو پٹیشنر زکی طرف سے سابق ایڈوکیٹ جنرل صابر شاہ ایڈوکیٹ سابق ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے سٹیلمنٹ چترال کے تمام اہلکاروں کو ریگولر کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کروانے کی استدعا کی اور کہا کہ مسئلہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے۔ مذید برآں انھوں نے لینڈ ریکارڈ مینول کے پیرا 3.6کے ہوتے ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ چترال پٹواریوں کی خالی پوسٹوں پر سٹیلمنٹ چترال کے سینئر اہلکاروں کو ٹرانسفر کرنے کے بجائے ڈی سی چترال کی طر ف سے اشتہار دینا غیر قانونی اور بلا جواز قرار دیا۔ جو 7نومبر کے ایک روزنامہ میں شائع شدہ ہے۔ فاضل دو رکنی بینج نے کیس کی مکمل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ڈی سی چترال کا حکم نامہ کو فیصلہ ہونے تک معطل کرنے کا حکم دیدیتے ہوئے حکام کو دو ہفتوں کے اندر کمینٹس جمع کرنے کاحکم دیدیا ۔

high court order swat patwarian


شیئر کریں: