Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یکم سے 3دسمبر تک سرکاری تعطیلات، ملازمین کی تنخواہیں 28نومبر کو ادا کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے یکم سے 3دسمبر 2017تک سرکاری تعطیلات کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ28نومبر کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق جمعتہ المبارک یکم دسمبر کو عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سرکاری چھٹی ہے جبکہ 2اور3دسمبر کو باالترتیب ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہیں28نومبر کو ادا کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔


شیئر کریں: