Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نجی شعبے کی یونیورسٹیوں و دیگر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے نجی اداروں کی فیسوں کے سٹرکچر میں ترمیم

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی(HERA)خیبر پختونخوا کی سفارشات پر HERAکے مجاز حکام نے فوری طور پر نجی شعبے کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے نجی شعبے کے دیگر اداروں کی فیسوں کے سٹرکچر میں ترمیم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق درخواست پراسسنگ فیس کے سلسلے میں یونیورسٹی ؍ ڈگری دینے والے اداروں کی ترمیم شدہ فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح میڈیکل ؍ڈینٹل؍انجینئرنگ کالجوں کی ترمیم شدہ فیس ایک لاکھ روپے، دیگر ووکیشنل ؍ پروفیشنل اداروں ؍ ہومیوپیتھک کالجوں کی فیس 40ہزار روپے، کامن ڈگری کالجز کی فیس 20ہزار روپے،انسپکشن فیس کے لئے یونیورسٹی؍ڈگری دینے والے اداروں کی ترمیم شدہ فیس ایک لاکھ50ہزار روپے،میڈیکل ؍ڈینٹل؍انجینئرنگ کالجوں کی فیس ایک لاکھ50ہزا ر روپے،دیگر ووکیشنل؍پروفیشنل اداروں ؍ہومیو پیتھک کالجوں کی فیس75ہزار روپے اورعام ڈگری کالجوں کی فیس 40ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن فیس کے لئے یونیورسٹی اور ڈگری دینے والے اداروں کی فیس 10لاکھ روپے،میڈیکل؍ڈینٹل اور انجینئرنگ کالجوں کی ترمیم شدہ فیس 10لاکھ روپے،دیگر ووکیشنل ؍پیشہ ورانہ اداروں ؍ہومیو پیتھک کالجوں کی ترمیم شدہ فیس 4لاکھ روپے،عام ڈگری کالجوں کی ترمیم شدہ فیس 2لاکھ روپے،ایڈیشنل ڈسپلن کے لئے رجسٹریشن فیس کے ضمن میں میڈیکل ؍ڈینٹل؍انجینئرنگ کالجوں کے لئے ترمیم شدہ فیس پانچ لاکھ روپے،دیگر ووکیشنل ؍پروفیشنل اداروں اور ہومیو پیتھک کالجوں کی ترمیم شدہ فیس 2لاکھ روپے اور عام ڈگری کالجوں کی ترمیم شدہ فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سالانہ تجدیدی فیس کے سلسلے میں یونیورسٹی ؍ڈگری دینے والے اداروں کی ترمیم شدہ فیس2لاکھ روپے ، میڈیکل ؍ ڈینٹل کالجوں کی فیس 5لاکھ روپے جبکہ انجنئیرنگ کالجوں کی فیس 2لاکھ 50ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، دیگر ٹیکنیکل ؍ پروفیشنل کالجوں ؍ہومیو پیتھک کالجوں کی فیس 50ہزار روپے ، عام ڈگری دینے والے کالجوں کی فیس 25ہزار روپے ، سالانہ تجدیدی فیس کی ادائیگی کیلئے مقررہ تاریخ ہر سال یکم جنوری ہو گی جبکہ فروری کے آخر تک کوئی جرمانہ نہیں ہو گا اور اگلے اپریل کے آخر تک تجدیدی فیس کا 25فیصد وصول کیا جائے گا ، جون کے آخر تک 50فیصد اور یکم جولائی کے بعد تجدیدی فیس کے مساوی جمع لیٹ شدہ ہر مہینے کی رقم قابل ادائیگی ہو گی جبکہ ملکیت یا حدود کی تبدیلی کے سلسلے میں HERAکی پیشگی اجازت کے ساتھ15فیصد رجسٹریشن فیس ، HERAکی پیشگی اجازت کے بغیر 20فیصدرجسٹریشن فیس کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ کیلنڈر سال کے آخر تک رجسٹریشن فیس کی تجدید کرنے میں ناکام ادارہ نادھندہ ہو جائے گا اور رولز کے مطابق ادارہ بندش اور جرمانہ عائد ہونے کا حقدار ہو گا۔اس امر کا اعلان ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: